تاریخ شائع کریں2018 16 July گھنٹہ 10:59
خبر کا کوڈ : 343386

تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے

پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے
پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ معاہدے سے تارکین وطن کا بہاؤ کنٹرول کیا جائے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوگا، تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ معاہدے سے تارکین وطن کا بہاؤ کنٹرول کیا جائے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوگا، تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تمام ممالک کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے متوازن دستاویز تیار کی گئی ہے، دسمبر میں مراکش میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں معاہدہ باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ترقی کا قابل ذکر انجن ہیں، نقل مکانی اور ترقی کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے، ہم دسمبر میں عالمی معاہدے کو باقاعدگی سے اپنائے جانے کے منتظر ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcg7w9w3ak9tw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ