تاریخ شائع کریں2018 15 July گھنٹہ 18:53
خبر کا کوڈ : 343309

سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے ماحول فراہم نہیں کیا جارہا

سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے کےلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جارہا ہے
مخصوص جماعتوں کو ہی انتخابات کے لئے سازگار ماحول دیا جارہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور کچھ دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے لئے مناسب ماحول نہیں دیا جارہا ہے
سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے ماحول فراہم نہیں کیا جارہا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی جماعت سمیت کئی دیگر سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے کےلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جارہا ہے جبکہ مخصوص سیاسی جماعتوں کو پورا موقع دیا جارہا ہے

مالاکنڈ میں ایک  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخصوص جماعتوں کو ہی انتخابات کے لئے سازگار ماحول دیا جارہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور کچھ دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے لئے مناسب ماحول نہیں دیا جارہا ہے - بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے مالا کنڈ میں اپنے انتخابی جلسے کو سانحہ مستونگ کے سوگ میں منسوخ کردیا - ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خوف کی فضا قائم کرکے جمہوریت اور آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے - انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں دئے جارہے ہیں پی پی کے چئیرمین  نے مطالبہ کیا کہ نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر اس کا نوٹس لیں - اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون بھی ایسے ہی الزامات عائد کرکے انتخابات میں قبل از وقت دھاندلی کی بات کہہ ڈالی ہے-
https://taghribnews.com/vdcbgfbf9rhbafp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ