تاریخ شائع کریں2018 15 July گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 343307

ایرانی خادمین حجاج کی مدینہ منورہ روانگی

ایران کے خادمین حجاج کا پہلا گروپ، ایرانی حجاج کرام کے لیے لازمی انتظامات کی انجام دھی کی غرض سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے
ایرانی شہری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جائیں گے۔ ایران عازمین حج کا پہلا قافلہ اٹھارہ جولائی کو روانہ ہوگا اور یہ سلسلہ پندرہ اگست تک جاری رہے گا
ایرانی خادمین حجاج کی مدینہ منورہ روانگی
ایران کے خادمین حجاج کا پہلا گروپ، ایرانی حجاج کرام کے لیے لازمی انتظامات کی انجام دھی کی غرض سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔

اس سال پچاسی ہزار دوسو ایرانی شہری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جائیں گے۔ ایران عازمین حج کا پہلا قافلہ اٹھارہ جولائی کو روانہ ہوگا اور یہ سلسلہ پندرہ اگست تک جاری رہے گا۔عازمین حج کے درمیان سے کچھ لوگوں کو خادمین جح کے طور پر چند روز قبل سعودی عرب روانہ کیا جاتا ہے تاکہ ایرانی عازمین حج کے لیے مناسب سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ایرانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کی ٹیمیں بھی عازمین حج سے پہلے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم ایرانی حج مراکز میں تعینات کردی جاتی ہیں۔اس سال ایرانی عازمین حج ملک کے انیس شہروں سے مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب منتقل کیے جائیں گے جن میں آدھی پروازیں سعودی ایئر لائن کی ہوں گی۔
https://taghribnews.com/vdcjytetauqextz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ