تاریخ شائع کریں2018 14 July گھنٹہ 13:22
خبر کا کوڈ : 343118

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کا علاج شروع کردیا گیا

جمعہ کے دن آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی بیماری کی مکمل معلومات کے حصول کے لئے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے
بحرینی مسلمانوں کے روحانی پیشوا اور معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے دفتر نشر افکار و آثار المقاوم نے خبر دی ہے کہ لندن میں انکا علاج شروع ہوگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں انکے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں تاکہ انکی بیماری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں
آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کا علاج شروع کردیا گیا
بحرینی مسلمانوں کے روحانی پیشوا اور معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے دفتر نشر افکار و آثار المقاوم نے خبر دی ہے کہ لندن میں انکا علاج شروع ہوگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں انکے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں تاکہ انکی بیماری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں۔

المقاوم نے مزید اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے دن آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی بیماری کی مکمل معلومات کے حصول کے لئے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور خون کے نمونے لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو دو ہفتوں پہلے ان کے گھر سے کہ جو آل خلیفہ کے کارندوں کے محاصرے میں ہے ایک ایمبولینس کے ذریعے بحرین کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کا ایک آپریشن کیا گیا لیکن اسپتال میں طبی ماہرین کی عدم دستیابی کی وجہ سے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو بحرین سے باہر لندن کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjvtetouqexvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ