تاریخ شائع کریں2018 11 July گھنٹہ 13:11
خبر کا کوڈ : 342430

اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید

ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے اجلاس میں عالمی سطح پر امریکہ کی تنہائی نمایاں تھی
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں ایران اورگروپ 1+4 نے اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے
اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں ایران اورگروپ 1+4 نے اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں ایران اورگروپ 1+4 نے اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے اجلاس میں عالمی سطح پر امریکہ کی تنہائی نمایاں تھی۔ عراقچی نے کہا کہ عالمی سطح پر آج کوئی بھی ملک امریکہ کی غلط پالیسیوں پر چلنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کے وزراء خارجہ نے اس اجلاس میں باہمی اقتصادی معاملات میں ڈآلر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

عباس عراقچی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے رکن مالک کے وزراء خارجہ کے اختتامی اعلامیہ کو مضبوط اور قوی قراردیتے ہوئے کہا کہ ویانا اجلاس میں گروپ 1+4 کے وزراء خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے  کے تحفظ اور اس پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfm0dmxw6djja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ