تاریخ شائع کریں2018 25 June گھنٹہ 17:59
خبر کا کوڈ : 339056

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کی افواج میں رابطے بحال

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کی خبریں موصول ہوئی ہیں
دوہزار گیارہ کے بعد پہلی بار دونوں کوریاؤں کے اعلی فوجی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کی جارہی ہے۔
شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کی افواج میں رابطے بحال
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان بحیرہ جاپان اور بحیرہ اصفر میں براہ راست فوجی رابطوں کے قیام کے لیے مذاکرات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ سن دوہزار گیارہ کے بعد پہلی بار دونوں کوریاؤں کے اعلی فوجی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کی جارہی ہے۔دونوں کوریاؤں کے فوجی عہدیداروں کے درمیان یہ ملاقات دوراسان کے سرحدی علاقے میں واقع کسٹم اینڈ امیگریشن کی عمارت میں ہوئی۔شمالی اور جنوبی کوریا کے فوجی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات چودہ جون کو پانمن جوم میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ملاقات میں ہونے والے اتفاق رائے کا حصہ ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جون اونگ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے ستائیس اپریل کو سرحدی شہر پانمن جوم میں ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی جس کے بعد سے دونوں کوریاؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcft1dmvw6dmxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ