تاریخ شائع کریں2018 25 June گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 339045

زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کا پاکستانی ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا
پاک فضائیہ کے سربراہ نے باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے زمبابوے کی فضائیہ کو فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی
زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کا پاکستانی ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر، ائیر مارشل ایلسن مویو نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرزکا دورہ ,ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ نے انہیں سلامی پیش کی معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فضائیہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا ،بعد ازاں کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا ۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے ما بین بہترین باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے زمبابوے کی فضائیہ کو فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔
https://taghribnews.com/vdcdon0skyt0sz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ