تاریخ شائع کریں2018 25 June گھنٹہ 17:05
خبر کا کوڈ : 339025

اہلیہ کی بیماری کے باعث انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں

نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث میرا فی الحال انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے
پاکستان واپس جا کرسیاست کروں گا‘میری اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے
اہلیہ کی بیماری کے باعث انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں
نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث میرا فی الحال انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے ٗ جو پرو پیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا م جانےخدا کلثوم نواز کو صحت دے اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے نکالے ‘سیاسی باتیں یہاں پر اچھی نہیں لگتیں، پاکستان واپس جا کرسیاست کروں گا‘میری اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ‘طبیعت بہترہوگی توڈاکٹرکے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے کیوں کہ پاکستان سے آئے ہیں اورپاکستان ہی واپس جائیں گے۔

اتوار کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے ٗ وہ میری بیو ی ہیں اور اس حوالے سے کچھ میر ے بھی فرائض ہیں جو میں ادا کرہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو انفیکشن ہوگیا ہے جس کے باعث وہ بخا ر میں مبتلا ہیں‘اہلیہ کس حالت میں ہیں آپ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں ۔اہلیہ ابھی ہوش میں نہیں آئیں وہ مشینی سپورٹ پر چل رہی ہیں.

برطانوی اخبار میں خبر کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے ۔سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ میری اہلیہ اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور انہیں اس حالت میں وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر پاکستان جانا مناسب نہیں‘جب سے آیا ہوں بیگم کلثوم سےبات نہیں ہو سکی میری بیگم اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر پاکستان واپس جانا چاہیے؟ کیا ان حالات میں جب کلثوم وینٹی لیٹر پر ہیں تو پاکستان جانے کا سوچ سکتا ہوں؟

اگلے چند روز میں کلثوم کی طبیعت بہتر ہوگی تو ڈاکٹر کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے کیوں کہ پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آنے سے پہلے میرا ارادہ تھا کہ 4 دن قیام کے بعد وطن واپس چلا جاؤں گا اور میں نے ریٹرن ٹکٹ بھی حاصل کیا ہوا ہے لیکن شاید اللہ کو منظورنہیں تھا،پوری قوم کا احسان مند ہوں کہ انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھا، آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ کلثوم سمیت تمام بیمار افراد کو صحت عطا فرمائے ۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی باتیں یہاں پر اچھی نہیں لگتیں، پاکستان واپس جا کرسیاست کروں گا۔
https://taghribnews.com/vdcb59bfsrhbfgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ