تاریخ شائع کریں2018 25 June گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 338981

عمران خان میانوالی سے الیکشن کیلیے اہل قرار

الیکشن ایپلیٹ ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا
الیکشن ایپلیٹ ٹریبیونل نے میانوالی سے عمران خان کے کاغزاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی
عمران خان میانوالی سے الیکشن  کیلیے اہل قرار
لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ایپلیٹ ٹریبیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ایپلیٹ ٹریبیونل کے جسٹس فیصل زمان خان نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغزاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات لگاتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔سماعت کے آغاز میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے تکنیکی بنیادوں پر حقائق کے برعکس بروقت بیان حلفی جمع نہ کرانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا کر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے۔

عمران خان کے وکیل نے ٹریبیونل سے استدعا کی کہ ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور چیئرمین تحریک انصاف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

اعتراض کنندہ جہانداد خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان کا حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں ہے، جبکہ ہر صفحے پر عمران خان کے دستخط مختلف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے بچوں کے اثاثے ظاہر نہیں کیے، کاغذات نامزدگی میں 2 بیٹوں کا ذکر کیا ہے لیکن بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔

ڈائریکٹر لیگل الیکشن کمیشن چوہدری عمر حیات کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد کیے، اسی لیے عمران خان کی اپیل خارج کی جائے۔

ایپلیٹ ٹریبیونل نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
https://taghribnews.com/vdcbwwbf8rhbf9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ