تاریخ شائع کریں2018 24 June گھنٹہ 22:03
خبر کا کوڈ : 338787

سارہ سینڈر کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا

مریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا
ہوٹل کی خاتون مالکن ولکنسن نے ان کی ٹیبل کے پاس آکر کھانے کھائے بغیر ہی ریسٹورنٹ سے باہر چلے جانے کو کہا
سارہ سینڈر کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ہوٹل کی مالکن نے بغیر کھانا فراہم کیے ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا۔


امریکا کے محکمہ خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ ورجینیا کے ایک ریسٹورنٹ میں اہل خانہ کے ہمراہ رات کے کھانے کے موقع پر عجیب واقعہ پیش آیا جب ہوٹل کی خاتون مالکن ولکنسن نے ان کی ٹیبل کے پاس آکر کھانے کھائے بغیر ہی ریسٹورنٹ سے باہر چلے جانے کو کہا۔ ریسٹورنٹ کی مالکن نے سارہ سینڈرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹرمپ کے لیے کام کرتی ہیں اس لیے یہاں سے فوراً واپس چلے جائیں۔

سارہ سینڈر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ریسٹورنٹ کی مالکن کے رویے پر کسی قسم کا ردعمل نہ دیتے ہوئے میں خاموشی سے باہر نکل آئی حالانکہ مالکن کا رویہ ان کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا تھا لیکن میں ہمیشہ لوگوں کے ساتھ عزت سے پیش آتی ہوں چاہے وہ میری مخالف پر ہی آمادہ کیوں نہ ہو اور یہ باوقار رویہ میں ہمیشہ برقرار رکھوں گی۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کی ٹویٹ کے بعد بین الاقوامی میڈیا کے رابطہ کرنے پر ریسٹورنٹ کی مالکن ولکنسن کا کہنا تھا کہ سارہ انسانیت کا ساتھ دینے کے بجائے ٹرمپ جیسے ظالم شخص کے لیے کام کر رہی ہیں جو بچوں کو ان کے تارکین وطن والدین سے علیحدہ کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfccdmew6dmea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ