تاریخ شائع کریں2018 24 June گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 338704

عراق میں النصر اور سائرون نے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا

اتحاد کا مقصد فرقہ وارانہ تعصبات اور نسلی تقسیم کا مکمل خاتمہ ہے
عراق کے وزیر اعظم النصر اتحاد کے صدر حیدرالعبادی اور "سائرون" اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے
عراق میں النصر اور سائرون نے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا
عراق کے وزیر اعظم النصر اتحاد کے صدر حیدرالعبادی اور "سائرون" اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد عراق کے موجودہ وزیراعظم حیدرالعبادی کیساتھ سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے نجف میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے اتحاد کا مقصد فرقہ وارانہ تعصبات اور نسلی تقسیم کا مکمل خاتمہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مقتدیٰ صدر نے اس سے قبل ہادی العامری، سید عمار حکیم اور ایاد علاوی کیساتھ اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں صدر پارٹی کے اتحاد "سائرون" نے 54 ہادی العامری کی الفتح پارٹی نے 47 العبادی کی پارٹی "النصر" نے 43  نوری المالکی کی قانونی دولت نے 25 ایاد علاوی کی الوطنیہ نے 22 سید عمار حکیم کی جماعت نے 19 اور اسامه النجیفی کی جماعت القرار نے 13 نشستیں حاصل کیں۔
https://taghribnews.com/vdce7v8xejh8xfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ