تاریخ شائع کریں2018 24 June گھنٹہ 06:54
خبر کا کوڈ : 338632

اشرف غنی کا معروف شیعہ عالم دین کی شہادت پر اظھار افسوس

اشرف غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔
ممتاز عالم دین حجت الاسلام جعفر توکلی کو مسلح دہشت گردوں نے اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا
اشرف غنی کا معروف شیعہ عالم دین کی شہادت پر اظھار افسوس
افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک معروف شیعہ عالم دین شیخ جعفر توکلی کی شہادت پر عوام نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جبکہ افغان صدر محمد اشرف غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔

افغانستان کے مغربی شہر ہرات کے شہریوں نے معروف عالم دین شیخ جعفر توکلی کی شہادت کے  واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد قاتلوں کی فوری شناخت کر کے انہیں جلد سے جلد سزا دے-

احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مساجد اور علما کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں- افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی ہرات کے معروف شیعہ عالم دین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا اور ناقابل معافی جرم قرار دیا-

افغان صدر نے کہا کہ علمائے دین کو نشانہ بنانا کسی بھی دین اور مذہب میں قابل قبول نہیں ہے اور یہ اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی ہے-

انہوں نے متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دیں- افغانستان کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام جعفر توکلی کو مسلح دہشت گردوں نے اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ نماز مغرب وعشا کے بعد مسجد سے نکل کر اپنے گھر واپس جا رہے تھے-

 
https://taghribnews.com/vdcexv8xwjh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ