تاریخ شائع کریں2018 24 June گھنٹہ 06:33
خبر کا کوڈ : 338630

اہلیہ اس وقت موت اور زندگی کی جنگ لڑرہی ہیں۔نواز شریف

نواز شریف کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے
میری بیگم اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر پاکستان واپس جانا چاہیے؟
اہلیہ اس وقت موت اور زندگی کی جنگ لڑرہی ہیں۔نواز شریف
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور انہیں اس حالت میں وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر پاکستان جانا مناسب نہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب سے آیا ہوں بیگم کلثوم سےبات نہیں ہو سکی میری بیگم اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر پاکستان واپس جانا چاہیے؟ کیا ان حالات میں جب کلثوم وینٹی لیٹر پر ہیں تو پاکستان جانے کا سوچ سکتا ہوں؟ اگلے چند روز میں کلثوم کی طبیعت بہتر ہوگی تو ڈاکٹر کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے کیوں کہ پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آنے سے پہلے میرا ارادہ تھا کہ 4 دن قیام کے بعد وطن واپس چلا جاؤں گا اور میں نے ریٹرن ٹکٹ بھی حاصل کیا ہوا ہے لیکن شاید اللہ کو منظورنہیں تھا،پوری قوم کا احسان مند ہوں کہ انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھا، آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ کلثوم سمیت تمام بیمار افراد کو صحت عطا فرمائے۔

ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی باتیں یہاں پر اچھی نہیں لگتیں، پاکستان واپس جا کرسیاست کروں گا۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ لندن میں زیر علاج ہیں لیکن ان کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے جب کہ گزشتہ جمعرات کو ان کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد مزید بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcc14q1x2bq1e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ