تاریخ شائع کریں2018 22 June گھنٹہ 21:56
خبر کا کوڈ : 338435

یورپ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی واضح مستقبل نہیں

ایران کا مطالبہ ہے کہ ایٹمی معاہدے پر سبھی فریق پوری طرح سے عمل کریں-
ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار اور نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں یورپ کے ساتھ مذاکرات کے تسلسل کا کوئی واضح مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔
یورپ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی واضح مستقبل نہیں
ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار اور نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں یورپ کے ساتھ مذاکرات کے تسلسل کا کوئی واضح مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔

ایران کے سینیئرایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد مذکورہ معاہدے کو باقی رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں یورپ کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھنے کا مستقبل، روشن نظر نہیں آ رہا ہے-

انہوں نے برسلز میں ایران اور یورپ کے اقتصادی اور سائنسی تعاون سے متعلق دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر یورو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا مطالبہ ہے کہ ایٹمی معاہدے پر سبھی فریق پوری طرح سے عمل کریں-

ان کا کہنا تھا کہ اگر یورپ اور معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر فریق چاہتے ہیں کہ معاہدہ باقی رہے تو انہیں زیادہ فداکاری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور ایران کے خلاف امریکا کی دوبارہ عائد کی گئی پابندیوں کی انہیں تلافی کرنی ہو گی-

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے کو بچانے اور امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے کوئی راستہ تلاش کرے- ان کا کہنا تھا کہ ایران میں یورپی کمپنیوں کی موجودگی اور ایران کے ساتھ بینکنگ کے شعبے میں تعاون  تہران کے لئے بے حد اہم ہے-
https://taghribnews.com/vdcfmcdmtw6dmja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ