تاریخ شائع کریں2018 22 June گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 338360

عمران خان طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے

نواز شریف نے آمریت کی گود میں جنم لیا اور عمران خان طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے
ایک نے جمہوریت کو بادشاہت سمجھا دوسرا بادشاہت کو جمہوریت سمجھتا ہے، ایک نے سیاست کو تجارت بنایا دوسرے نے سیاست کو حرکت بنالیا
عمران خان طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آمریت کی گود میں جنم لیا اور عمران خان طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم ولادت پر بلاول ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر کی شہادت بھی بے نظیر تھی ۔

بلاول بھٹو نے نواز شریف اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فرنچائز کا مرکز ذاتی امرا میں ہے اور دوسرے  کا بنی گالہ میں، ایک شخص لوٹوں کا تاج محل تعمیر کررہا ہے جبکہ دوسرا ووٹ کو عزت دینے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک نے جمہوریت کو بادشاہت سمجھا دوسرا بادشاہت کو جمہوریت سمجھتا ہے، ایک نے سیاست کو تجارت بنایا دوسرے نے سیاست کو حرکت بنالیا، ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا دوسرا طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcce4q1x2bq118.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ