تاریخ شائع کریں2018 22 June گھنٹہ 13:10
خبر کا کوڈ : 338344

فرانس اور جرمنی کا تجویز کردہ یورو زون بجٹ قبول نہیں

’یورو زون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا
پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا
فرانس اور جرمنی کا تجویز کردہ یورو زون بجٹ قبول نہیں
پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ ’یورو زون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔

یورو زون میں اصلاحات کی تجاویز فرانسیسی صدر امانوئل میکروں نے پیش کی ہیں اور انہیں جرمن چانسلر انگلا مرکل کی تائید بھی حاصل ہے۔

یورو کرنسی زون کے انیس رکن ہیں جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد اٹھائیس ہے۔

پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا تاہم اگر یورپی یونین کے بجٹ سے رقم نکالی گئی تو اس کا مطلب یونین کا خاتمہ ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdceev8xejh8xxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ