تاریخ شائع کریں2018 21 June گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 338259

یورپی نوجوانوں میں دہشت گردی کا بڑھتا رجحان

یورپ میں دہشت گرد تنظیم داعش نے کُل 33 حملے کیے جبکہ سال 2016 میں حملوں کی تعداد 13 ریکارڈ کی گئی
2017 کے عرصے میں کیے گئے تمام حملوں میں یورپی نواجون شامل تھے جہنوں نے عسکری تربیت کے لیے کبھی بیرون ملک کا سفر نہیں کیا۔
یورپی نوجوانوں میں دہشت گردی کا بڑھتا رجحان
یورپ کی پولیس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ برس یورپ میں دہشت گرد تنظیم داعش نے کُل 33 حملے کیے جبکہ سال 2016 میں حملوں کی تعداد 13 ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یورو پول کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق داعش نے 2017 میں یورپ کے اندر 33 حملے کیے جس کے نتیجے میں 62 شہری اپنی جان سے گئے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے 10 حملوں کو ناکام بنایا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سال 2016 میں دہشت گردوں نے کُل 13 حملے کیے اور 135 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یورپ میں 2017 کے عرصے میں کیے گئے تمام حملوں میں یورپی نواجون شامل تھے جہنوں نے عسکری تربیت کے لیے کبھی بیرون ملک کا سفر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ناروے ، جرمنی اور فرانس میں مسلمانوں کی جانب سے داعش کے خلاف مظاہرے وفقے وفقے سے جاری ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ داعش نے اسلام کو ہائی جیک کرکے نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔

اس سے قبل جرمنی کی سینٹرل کونسل آف مسلمز کی چیئرمین ایمن مازیک نے کہا تھا کہ دہشت گردوں اور قاتلوں نے اسلام کو نفرت اور برائی کی دلدل میں دھکیل کر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjioethuqet8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ