تاریخ شائع کریں2018 21 June گھنٹہ 18:35
خبر کا کوڈ : 338256

امریکی اقدامات سے بہت سے معاہدوں کو خطرات،

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اقدامات سے بہت سے معاہدوں کو خطرات سے روبرو کر دیا ہے۔
امریکہ نے اپنے اس قسم کے اقدامات سے دیگر عالمی معاہدوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے
امریکی اقدامات سے بہت سے معاہدوں کو خطرات،
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی خارجہ پالیسی بحران سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اقدامات سے بہت سے معاہدوں کو خطرات سے روبرو کر دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک مقالے میں جو جمعرات کو ایران کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہوا ہے، بحران سے دوچار امریکہ کی خارجہ پالیسی کے زیر عنوان لکھا ہے کہ ایٹمی معاہدہ،  بحرالکاہل میں پیسفک تجارتی معاہدے  اور پیرس موسمیاتی معاہدے کے بعد تیسرا عالمی معاہدہ ہے جس سے امریکہ نکل گیا ہے-

  انہوں نے لکھا کہ امریکہ نے اپنے اس قسم کے اقدامات سے دیگر عالمی معاہدوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے  اور اس طرح دنیا میں اختلافات کو سفارتی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کے راستوں کو بند کر دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا اور خطے میں تسلط کا دور ختم ہو چکا ہے لہذا علاقائی ممالک غیرملکی تسلط پر انحصار کرنے کے بجائے خطے کو مزید طاقتور بنانے پر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی اور پابندیوں کو دوبارہ ایران کے خلاف عائد کر دینا درحقیقت امریکی انتظامیہ کی عہد شکنی کی بدترین مثال ہے جبکہ آئی اے ای اے نے اپنی دس سے زائد رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے-

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ دنیا اور خطے میں دھمکی اور جارحانہ اقدامات سے باز آجائے۔

 
https://taghribnews.com/vdcgn79w3ak9wx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ