تاریخ شائع کریں2018 21 June گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 338254

امریکا خود مختار ممالک میں مداخلت سے باز رہے،سرگئی لاوروف

روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافے کی بابت خبردار کیا ہے۔
امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دنیا کے خود مختار ملکوں میں مداخلت سے ہاتھ نہیں کھینچا ہے
امریکا خود مختار ممالک میں مداخلت سے باز رہے،سرگئی لاوروف
ماسکو نے روس اور بیلا روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافے کی بابت خبردار کیا ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے روس اور بیلا روس کی مشترکہ سرحدوں کے قریب نیٹو کی فوجی تقویت اور امریکا کے ذریعے یک طرفہ طور پر اینٹی میزائل سسٹم نصب کئے جانے کی بابت خبردار کیا ہے-

روسی وزیرخارجہ نے روس اور بیلا روس کی مشترکہ اعلی کونسل کے اجلاس میں دونوں ملکوں کی خارجہ پالیسی میں ہم آہنگی اورموقف میں یکسانیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس اور بیلا روس کی مشترکہ سرحدوں کے قریب امریکا کے اینٹی میزائل سسٹم کی تنصیب اور نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافہ غور طلب ہے-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دنیا کے خود مختار ملکوں میں مداخلت سے ہاتھ نہیں کھینچا ہے، کہا کہ اس وقت زیادہ تشویش امریکا کے اینٹی میزائل سسٹم میں توسیع اور واشنگٹن کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی بندش کے خاتمے کے اعلان کی وجہ سے ہے-

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی مسائل کے بارے میں امریکا کی خودسرانہ روش منجملہ ایٹمی معاہدے سے اس کی علیحدگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ امریکا عالمی معاہدوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور ان کی بے احترامی کرتا ہے-
https://taghribnews.com/vdcenv8xejh8xwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ