تاریخ شائع کریں2018 21 June گھنٹہ 13:15
خبر کا کوڈ : 338196

برطانیہ نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے بل کو منظور کرلیا

برطانیہ کے ایوان بالا میں یورپی یونین سے الگ ہونے کا بل منظور ہو گیا ہے۔
یورپی یونین سے الگ ہونے سے متعلق بل کو منظور کیا ہے اس کے ساتھ ہی اس بل پر مہینوں سے ہو رہی پارلیمانی بحث پر بھی روک لگ گئی
برطانیہ نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے بل کو منظور کرلیا
برطانیہ کے ایوان بالا میں یورپی یونین سے الگ ہونے کا بل منظور ہو گیا ہے۔

برطانیہ کے ایوان بالا نے بدھ کو یورپی یونین (ای یو) سے الگ ہونے سے متعلق بل کو منظور کیا ہے اس کے ساتھ ہی اس بل پر مہینوں سے ہو رہی پارلیمانی بحث پر بھی روک لگ گئی ہے۔ اس بل کے قانون بننے پر برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔

برطانیہ کے ایوان بالا - ہاؤس آف لارڈز نے حکومت کے پیش کئے گئے اس بل کو ووٹنگ کے بغیر ہی اپنی منظوری دے دی ۔ اس سے پہلے ایوان زیریں- ہاؤس آف کامنس میں اس بل کی مخالفت کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یورپی یونین سے الگ ہونے سے متعلق بل اب ’رائل اسینٹ‘ یعنی شاہی منظوری ملنے کے بعد قانون بن جائے گا۔ شاہی منظوری محض ایک رسمی عمل ہے جس میں کسی طرح کی بحث نہیں ہوتی۔
https://taghribnews.com/vdcjhoetmuqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ