تاریخ شائع کریں2018 19 June گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 337889

امریکہ ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دے گا

امریکہ ایف 35 جنگی طیارے کو 21 جون کو ٹیکساس میں ترک فوج کے حوالے کرےگا
ترک وزير دفاع نور الدین جانیکلی نے کہا کہ ایف 35 جنگی طیاروں کی خرید کے سلسلے میں ترکی 11 ارب ڈالر ادا کرےگا جبکہ اب تک 800 ملین ڈالر ادا کئے جاچکے ہیں
امریکہ ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دے گا
 امریکہ نے آئندہ چند دنوں میں ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ  ایف 35 جنگی طیارے کو 21 جون کو ٹیکساس میں ترک  فوج کے حوالے کرےگا۔

اس سے قبل ترکی کے وزير دفاع نے بھی اعلان کیا تھا کہ امیرکہ نے ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

ترک وزير دفاع نور الدین جانیکلی نے کہا کہ ایف 35 جنگی طیاروں کی خرید کے سلسلے میں ترکی 11 ارب ڈالر ادا کرےگا جبکہ اب تک 800 ملین ڈالر ادا کئے جاچکے ہیں۔

اس نے کہا کہ ترکی نے 100 طیاروں کی درخواست دی ہے جن میں سے 35 کا معاملہ قطعی طور پر ہوچکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdch6qnxw23nx6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ