تاریخ شائع کریں2018 19 June گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 337887

امریکہ ایران کی دفاعی پوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے

جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کررہے ہیں ہو دیوانہ نہیں بلکہ گمراہ ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے یمنی عوام کی کامیابی کو نزدیک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج الحدیدہ بندرگاہ کی جنگ میں یورپی اور سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے
امریکہ ایران کی دفاعی پوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے یمنی عوام کی کامیابی کو نزدیک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج الحدیدہ بندرگاہ کی جنگ میں یورپی اور سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

جنرل جعفری نے ایران کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کی دفاعی پوزیشن کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں وہ ایران کے میزائل نظام کو نشانہ بنانے میں مصروف  ہے۔

جنرل جعفری نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حامی گروہ کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کررہے ہیں ہو دیوانہ نہیں بلکہ گمراہ ہیں۔

جنرل جعفری نے کہا کہ عراق اور شام میں فتح انقلاب اسلامی کے سائے میں حاصل ہوئی ہے اور یمن ميں بھی فتح نزدیک ہے کیونکہ اللہ تعالی مظلوموں کے ساتھ ہے ۔ یمنی عوام کو اللہ تعالی کی مدد اور نصرت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب کو امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی مدد حاصل ہے لہذا اللہ تعالی جن کا حامی اور مددگار ہے ان کی فتح یقینی ہے اور امریکہ اور اس کے حامیوں کی شکست یقینی ہے۔FacebookTwitterGoogle+Share
https://taghribnews.com/vdcfcedmew6dmca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ