تاریخ شائع کریں2018 19 June گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 337886

سابق صیہونی وفاقی وزیر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

اسرائیل کے سابقہ وفاقی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے
صیہونی انٹرنل انٹیلیجنس ایجنسی نے گونن سیگو نامی سابقہ وزیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ گونن سیگو 96-1995ء میں اسرائیلی مرکزی حکومت میں وزیر رہا ہے
سابق صیہونی وفاقی وزیر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
صیہونی انٹرنل انٹیلیجنس ایجنسی نے گونن سیگو نامی سابقہ وزیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ گونن سیگو 96-1995ء میں اسرائیلی مرکزی حکومت میں وزیر رہا ہے۔

اسرائیل کے سابقہ وفاقی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی ایس اے کے اطلاعیہ کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر کو 2018ء کے مئی کے مہینے میں ایران کے ساتھ رابطے اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیل سیکورٹی ایجنسی شاباک کا کہنا ہے گونن سیگو پر بغاوت کا الزام ہے اور وہ دشمن ملک کے ساتھ رابطے میں تھا۔

صیہونی اخبار جیروزلم (اورشیلم) پوسٹ کے مطابق سگو 2012ء میں نائجیریا میں رہتا تھا اور اس دوران ایران کی انٹیلیجنس کے بعض افراد نے اس کے ساتھ رابطہ استوار کیا۔ آئی ایس اے کی رپورٹس کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر نے متعدد بار ایرانیوں کے ساتھ رابطہ کیا اور حتی وہ دو بار ایران بھی جا چکا ہے۔ سیگو اس سے پہلے بھی منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار ہو چکا ہے۔ صیہونی سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے سابقہ وزیر نے جس ایرانی شخص سے ملاقات کی تھی وہ اس کے بارے میں بخوبی آگاہ تھا۔گونن سیگو انرجی اور انفراسٹرکچر کا وفاقی وزیر رہا ہے۔ یہ اسرائیلی سیاستدان کنیسٹ پارٹی کا سابقہ عہدیدار اور اسرائیل کا شہری ہے۔ وہ پیشہ کے لحاظ سے چائلڈ سپیشلیسٹ ڈاکٹر ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevf8xpjh8xvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ