تاریخ شائع کریں2018 19 June گھنٹہ 11:03
خبر کا کوڈ : 337797

الحدیدہ عرب اتحاد کا قبرستان

الحدیدہ میں جارح سعودی اتحادی افواج کی پیشقدمی ایک خام خیالی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
یمن کی فوج کے ترجمان نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ الحدیدہ میں جارح سعودی اتحادی افواج کی پیشقدمی ایک خام خیالی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
الحدیدہ عرب اتحاد کا قبرستان
یمن کی فوج کے ترجمان نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ الحدیدہ میں جارح سعودی اتحادی افواج کی پیشقدمی ایک خام خیالی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ  جارح سعودی اتحادی افواج کے ذرائع ابلاغ جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے ذریعےجارح سعودی اتحادی افواج کی کامیابی کا پروپگنڈہ کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ساحل کا محاذ سعودی جارحین کوملیا میٹ کر کے رکھ دے گا۔

واضح رہے کہ جارح سعودی اتحادی افواج کے ذرائع ابلاغ نے  نفسیاتی جنگ کے ذریعے الحدیدہ کے کئی علاقوں من جملہ ایر پورٹ پر قبضے کا دعوی کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcf1edmew6dmea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ