تاریخ شائع کریں2018 18 June گھنٹہ 13:54
خبر کا کوڈ : 337628

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں 2خود کش دھماکے

عیدالفطر منانے کے بعد واپس آنے والے افراد خود کش دھماکوں کا نشانہ بنے
حکام کے مطابق خودکش دھماکوں کی ذمہ دار بوکو حرام ہے، حملہ آوروں نے خود کش دھماکے کے بعد جمع ہونے والے افراد پر راکٹ بھی فائر کئے، جس سے ہلاکتیں بڑھی ہیں
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں 2خود کش دھماکے
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں 2خود کش دھماکوں میں 31افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کے قصبے ڈامبو میں عیدالفطر منانے کے بعد واپس آنے والے افراد خود کش دھماکوں کا نشانہ بنے ہیں۔

حکام کے مطابق خودکش دھماکوں کی  ذمہ دار بوکو حرام ہے، حملہ آوروں نے خود کش دھماکے کے بعد جمع ہونے والے افراد پر راکٹ بھی فائر کئے، جس سے ہلاکتیں بڑھی ہیں۔

ملیشیا رہنما کے مطابق بوکو حرام کے دو خود کش دھماکوں اور راکٹ حملے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

انتظامی عہدیداروں کے مطابق خود کش دھماکے کے مقابلے میں راکٹ حملے میں زیادہ لوگ مرے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciryapvt1apq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ