تاریخ شائع کریں2018 18 June گھنٹہ 13:17
خبر کا کوڈ : 337621

جاپان کے شہر اوساکا میں6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

زلزلے کے بعد جاپان کی بلٹ ٹرین، سب وے اور ریل سروس کو معطل کر دیا گیا
امدادی ٹیم نےعمارتوں کے ملبے تلے دبے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں اور 100 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 13 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے
جاپان کے شہر اوساکا میں6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی
جاپان کے شہر اوساکا میں6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا کے شمال میں واقع علاقے تاکتسوکی میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے میں ملبے تلے دبے تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جس کے باعث حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطانق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زیر زمین گہرائی 10 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے شہر کی کئی عمارتوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امدادی ٹیم نےعمارتوں کے ملبے تلے دبے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں اور 100 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 13 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زلزلے کے بعد جاپان کی بلٹ ٹرین، سب وے اور ریل سروس کو معطل کر دیا گیا ہے جب کے حکومتی حکام نے زلزلے کے آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جس کے لیے متاثرہ علاقوں سے خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں اور شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کے باعث درجنوں افراد لفٹس میں پھنس گئے جنہیں امدادی کارکنوں نے باہر نکالا۔ شہر کے اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb5zbf8rhbf0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ