تاریخ شائع کریں2018 18 June گھنٹہ 13:12
خبر کا کوڈ : 337620

پاکستان میں انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

ریٹرننگ افسران کو کل تک تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرنا ہے
پاکستان میں عید الفطر کے تیسرے روز ہی ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور انہوں نے انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے
پاکستان میں انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال
پاکستان میں عید الفطر کے تیسرے روز ہی ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور انہوں نے انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق ملک بھر میں ریٹرننگ آفیسرز نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوبارہ شروع کردی ہے، ریٹرننگ افسران آج اور کل امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرکے ان کی اہلیت یا نااہلی کے فیصلے کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو کل تک تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرنا ہے، اس کے لیے الیکشن کمیشن اسکروٹنی سیل نے ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لیے ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 20 ایپلٹ ٹربیونلز قائم کر دئیے ہیں، امیدوار 22 جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ ایپلٹ ٹربیونلز 27 جون تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcau0new49nei1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ