تاریخ شائع کریں2018 17 June گھنٹہ 15:37
خبر کا کوڈ : 337526

یمنی بحریہ نے الحدیدہ ساحل کے قریب دشمن کی ایک کشتی پر قبضہ کرلیا

کشتی کا نام M/Y_jehol_ll ہے جسے یمنی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے
ہمارے جوانوں نے دشمن کو دوراہے پر کھڑا کردیا ہے اب دشمن یا تو ہمارے جوانوں کے میزائیلوں کا نشانہ بنیں گے یا انہیں گرفتار کر لیا جائے گا
یمنی بحریہ نے الحدیدہ ساحل کے قریب دشمن کی ایک کشتی پر قبضہ کرلیا
یمنی بحریہ اور مجاہدین نے الحدیدہ کے ساحل کے نزدیک دشمن کی ایک کشتی پر قبضہ کرلیا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی بحریہ اور مجاہدین نے الحدیدہ کے ساحل کے نزدیک ہونے والی ایک کشتی پر قبضہ کر کے اس میں سوار عملے کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں امکان ہے کہ وہ فرانسیسی یا امریکی فوج سے تعلق رکھتے ہیں۔

یمن کی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بھی اس خبر کی تایید کردی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر خبر کی تایید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمنی بحریہ اور مجاہدین نے الحدیدہ کے ساحل کے نزدیک دشمن کی ایک کشتی پر قبضہ کرلیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ 

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کشتی غیر ملکی جارح دشمن سے تعلق رکھتی ہے اور ہم یمنی نیوی اور مجاہدین کی ہوشیاری اور چابک دستی اور شجاعانہ اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محمد علی الحوثی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کشتی کا نام بھی شائع کیا ہے۔ انکے مطابق کشتی کا نام M/Y_jehol_ll ہے جسے یمنی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہمارے جوانوں نے دشمن کو دوراہے پر کھڑا کردیا ہے اب دشمن یا تو ہمارے جوانوں کے میزائیلوں کا نشانہ بنیں گے یا انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ادھر فرانس کے معروف اخبار فیگارو نے بھی اس بات کی تایید کی ہے کہ اس وقت یمن کے ساحلوں پر فرانسیسی فوجیں سعودی فوج کے ہمراہ یمنی فورسز کے خلاف حملوں میں مشغول ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf0edmvw6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ