تاریخ شائع کریں2018 17 June گھنٹہ 15:03
خبر کا کوڈ : 337508

سعودی عرب کا یمن کے مغربی ساحل الحدیدہ پر تیسرا حملہ بھی ناکام

یمن جنگ میں ایک بھی ایرانی یمنی عوام کی حمایت میں نہیں لڑ رہا
عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کی جارح فوج کو الحدیدہ کے تین علاقوں میں محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور ان کے تمام ارتباطی راستے کاٹ دیئے گئے ہیں
سعودی عرب کا یمن کے مغربی ساحل الحدیدہ پر تیسرا حملہ بھی ناکام
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا یمن کے مغربی ساحل الحدیدہ پر تیسرا حملہ بھی ناکام ہوگیا ہے ۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام  نے کہا ہے کہ یمن جنگ میں ایک بھی ایرانی یمنی عوام کی حمایت میں نہیں لڑ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کو جنگ بندی پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے جبکہ پیغامات پہنچانا ان کی ذمہ داری میں شامل نہیں ہے۔

عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کی جارح فوج کو الحدیدہ کے تین علاقوں میں محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور ان کے تمام ارتباطی راستے کاٹ دیئے گئے ہیں۔

عبدالسلام کا کہنا تھا کہ یمن کی سرزمین پر کوئی ایرانی موجود نہیں ہے یمنی عوام خود اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں جبکہ ایران اسلامی اور اخلاقی بنیادوں پر عالمی سطح پر یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxedmcw6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ