تاریخ شائع کریں2018 17 June گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 337495

چین ایران سے دو طرفہ اقتصادی تعلقات جاری رکھے گا

جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے باوجود دوسرے ممالک اس معاہدے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں
جب تک یورپی ممالک اور روس جوہری معاہدے پر قائم ہیں امریکہ ایران اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر کوئی دباؤ ڈال نہیں سکتا
چین ایران سے دو طرفہ اقتصادی تعلقات جاری رکھے گا
چین نے کہا کہ ہم امریکی دباو کے باوجود ایران جوہری معاہدہ اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کی حمایت کو جاری رکھیں گے

چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز برائے عالمی معیشت اور سیاست کے انسٹی ٹیوٹ کے اہلکار وانگ یانگژونگ نے اتوار کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور واشنگٹن کا دباو اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر کوئی اثر مرتب نہیں کرسکتا ہے.

یانگژونگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سے پہلے ایران کے خلاف عالمی پابندیاں عائد ہوئی تھیں مگر اب جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے باوجود دوسرے ممالک اس معاہدے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یورپی ممالک اور روس جوہری معاہدے پر قائم ہیں امریکہ ایران اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر کوئی دباؤ ڈال نہیں سکتا .

انہوں نے کہا کہ چین ایک خودمختار ملک ہے جو امریکہ کے ایک فریقی قوانین کو عالمی قوانین کے طورپر نہیں مانتا اور ہم ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں عالمی قوانین پر عملدرآمد کرتے ہیں.
https://taghribnews.com/vdcao0nem49ney1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ