تاریخ شائع کریں2018 12 June گھنٹہ 17:50
خبر کا کوڈ : 336664

بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد ہندو شرپسندوں کے نشانے پر

ڈیڑھ سال قبل یہاں آویزاں بورڈ سے لفظ ’’مسجد‘‘ کو ہٹا دیا گیا تھا
گارڈ نے بتایا کہ بعض مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ مسجد نہیں بلکہ مہاراج پرتاپ کا تعمیر کردہ قلعہ ہے۔ اے ایس آئی دہلی زون کے انچارج نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے۔ لفظ مسجد سے چھیڑ چھاڑ کسی شرپسند کا کام ہے
بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد ہندو شرپسندوں کے نشانے پر
بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد پر ہندو شر پسند قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی دہلی کے کھڑکی گاؤں میں واقع دورسلاطین کی تاریخی ’’کھڑکی مسجد‘‘ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل یہاں آویزاں بورڈ سے لفظ ’’مسجد‘‘ کو ہٹا دیا گیا تھا جس کی اطلاع  حکام کو دینے کے بعد دوبارہ ’’مسجد‘‘ کا لفظ تحریرکیا گیا تاہم دوسرے دن پھراس لفظ کو مٹا دیا گیا۔

گارڈ نے بتایا کہ بعض مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ مسجد نہیں بلکہ مہاراج پرتاپ کا تعمیر کردہ قلعہ ہے۔ اے ایس آئی دہلی زون کے انچارج نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے۔ لفظ مسجد سے چھیڑ چھاڑ کسی شرپسند کا کام ہے۔

واضح رہے کہ ’’کھڑکی مسجد‘‘ مشہور ساکیت مال کے قریب واقع ہے۔ اسے 14ویں صدی میں سلطان فیروز شاہ تغلق کے وزیر اعظم ملک مقبول نے تعمیر کرایا تھا۔
https://taghribnews.com/vdch--nxk23nx-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ