تاریخ شائع کریں2018 5 June گھنٹہ 19:53
خبر کا کوڈ : 335265

سعودی عرب میں پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا

خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد وہ ملک میں 24 جون سے باقاعدہ ڈرائیونگ کرسکیں گی
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2017 میں خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازات دی تھی جس پر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عمل درآمد کرتے ہوئے پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا ہے
سعودی عرب میں پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا
سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2017 میں خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازات دی تھی جس پر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عمل درآمد کرتے ہوئے پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد ال بسامی نے کہا تھا کہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد وہ ملک میں 24 جون سے باقاعدہ ڈرائیونگ کرسکیں گی جب کہ ڈرائیونگ کے لئے خواتین کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو ہی ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1990 سے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی تھی تاہم یہ پابندی سرکاری طور پر عائد نہیں تھی اور نہ یہ قانون کا حصہ تھی مگر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جاتا تھا جب کہ خواتین کی جانب سے گاڑی چلانے کی اجازت کے لئے خصوصی مہم بھی چلائی گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcd9k0skyt0sx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ