تاریخ شائع کریں2018 27 May گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 333449

عراق پر امریکی حملہ سنگین غلطی تھی

ہم اپنی فوجی برتری کی وجہ سے جنگ عراق میں کامیاب ہوئے
جان مک کین نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہم اپنی فوجی برتری کی وجہ سے جنگ عراق میں کامیاب ہوئے اور میں نے اپنا سب کچھ حتی صدارت کی آرزو کو بھی جنگ عراق میں کامیابی کے لیے داؤ پر لگا دیا
عراق پر امریکی حملہ سنگین غلطی تھی
امریکہ کے انتہا پسند سینیٹر نے عراق پر امریکی حملے کو سنگین غلطی قرار دیا ہے۔

پولیٹکو ویب سائٹ کے مطابق انتہا پسند اور سخت گیر امریکی سینیٹر جان مک کین نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی یادداشتوں میں اعتراف کیا ہے کہ جنگ عراق ایک غطی تھی۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جنگ عراق کے حوالے سے کافی حد تک وہ خود بھی ذمہ دار ہیں۔

جنگ عراق کی شدت سے حمایت کرنے والے جان مک کین نے مزید کہا کہ جنگ عراق کو محض ایک بڑی غلطی قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ اس حوالے سے سرزنش کے وہ خود بھی مستحق ہیں۔

جان مک کین نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہم اپنی فوجی برتری کی وجہ سے جنگ عراق میں کامیاب ہوئے اور میں نے اپنا سب کچھ حتی صدارت کی آرزو کو بھی جنگ عراق میں کامیابی کے لیے داؤ پر لگا دیا۔  

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے سن دو ہزار تین میں عراق پر حملہ کر کے اس وقت کی حکمراں بعث پارٹی کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfjmdm1w6dmja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ