تاریخ شائع کریں2018 27 May گھنٹہ 12:43
خبر کا کوڈ : 333380

گجرات میں فورسز کی کارروائی 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے
6 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے
گجرات میں فورسز کی کارروائی 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں اسپیشل فورس سی ٹی ڈی نے چناب پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے چناب پل کے قریب 9 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں صہیب، عبدالمقیم، فیصل، عثمان، عبدالعظیم اور رؤف شامل ہیں جن کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ، اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک دہشتگرد صہیب جس کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور وہ لاہور دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjotetyuqettz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ