تاریخ شائع کریں2018 27 May گھنٹہ 12:36
خبر کا کوڈ : 333375

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف جمیعت علمائے اسلام کا احتجاج

جے یو آئی (ف) کے کارکن خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت پر بھی چڑھ گئے
خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج خصوصی اجلاس ہوگا جس میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اصلاحات بل کی منظوری دی جائے گی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہر 2 بجے ہوگا جو موجودہ اسمبلی کا آئینی مدت پوری ہونے پر اختتامی اجلاس ہوگا
فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف جمیعت علمائے اسلام کا احتجاج
فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جبکہ پولیس سے جھڑپوں میں اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کا خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ٹائر جلاکر اسمبلی جانے والے راستوں کو بلاک کردیا ہے جب کہ اسمبلی پہنچنے والے 2 ایم پی ایز کو مظاہرین نے اسمبلی کے گیٹ سے ہی واپس بھیج دیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا کر جانے کی کوشش کی تو پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی، جے یو آئی (ف) کے کارکن خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت پر بھی چڑھ گئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج خصوصی اجلاس ہوگا جس میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اصلاحات بل کی منظوری دی جائے گی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہر 2 بجے ہوگا جو موجودہ اسمبلی کا آئینی مدت پوری ہونے پر اختتامی اجلاس ہوگا۔

واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کے لیے 31 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی (ف) کے ارکان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے احتجاجاً واک آوٹ کیا تھا جب کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بل کی منظوری پر جے یو آئی (ف) نے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5s0skyt0ss6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ