تاریخ شائع کریں2018 27 May گھنٹہ 04:57
خبر کا کوڈ : 333303

قابض اسرائیلی فورسز کو سپریم کورٹ سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اجازت

قابض اسرائیلی فورسز نے سرحدی باڑ کے نزدیک مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کو شہید اور 119 افراد کو زخمی کردیا
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت میں اضافہ سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کے بعد ہوا ہے جس میں عدالت نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کے خلاف انسانی حقوق کی 2 تنظیموں کی طرف سے دائر پٹیشن کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد اسرائیلی فوج کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا لائسنس مل گیا ہے۔
قابض اسرائیلی فورسز کو سپریم کورٹ سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اجازت
غزہ: سپریم کورٹ سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اجازت ملنے کے بعد قابض اسرائیلی فورسز نے سرحدی باڑ کے نزدیک مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کو شہید اور 119 افراد کو زخمی کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں ’اپنے گھروں کو واپسی‘ کی مہم کے تحت ہزاروں فلسطینی نوجوان اسرائیلی سرحد کی باڑ کے نزدیک پہنچے تھے جہاں اسرائیلی فورسز نے پُر امن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان نے جام شہادت نوش کرلی جب کے 109 فلسطینی زخمی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت میں اضافہ سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کے بعد ہوا ہے جس میں عدالت نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کے خلاف انسانی حقوق کی 2 تنظیموں کی طرف سے  دائر پٹیشن کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد اسرائیلی فوج کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا لائسنس مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کو واپسی کی تحریک کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ دو ماہ سے ہر جمعے کو سرحد کی جانب مارچ کیا جاتا ہے۔ مظاہرین کا بنیادی مطالبہ اسرائیل کی جانب سے 2007ء سے جاری غزہ کی نا کہ بندی کو ختم کرنا ہے تاہم اس مطالبے کو ماننے کے بجائے طاقت کا استعمال جاری ہے جس کی وجہ سے 30 مارچ سے اب تک  116 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7x8xxjh8xxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ