تاریخ شائع کریں2018 26 May گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 333270

ڈونلڈ ٹرمپ کم جونگ سے ملاقات پر پھر تیار ہوگئے

ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریائی افسران سے اس سے متعلق بات چیت کررہی ہے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ان کی چوٹی کانفرنس ابھی بھی 12 جون کو ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ شمالی کوریائی افسران سے اس سے متعلق بات چیت کررہی ہے
ڈونلڈ ٹرمپ کم جونگ سے ملاقات پر پھر تیار ہوگئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام سے بات چیت تعمیری اور مثبت رہی،بات چیت میں کم جونگ ان سے ملاقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ان کی چوٹی کانفرنس ابھی بھی 12 جون کو ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ شمالی کوریائی افسران سے اس سے متعلق بات چیت کررہی ہے۔

ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس میں کہا کہ وہ دیکھ  رہے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ ہم اب کوریائی افسران سے بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بات چیت کی بہت خواہش ہے، ہم بھی اسے کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو ٹرمپ نے کم کو لکھے گئے خط میں سنگاپور میں 12 جون کو مجوزہ بات چیت کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ پیانگ یانگ کا رویے بتاتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ کسی بھی احمقانہ ردعمل کے لیے امریکی فوج تیار ہے ۔

شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ سربراہی ملاقات کی غیرمتوقع منسوخی افسوسناک ہے ۔

دوسری جانب سابق بیورو ڈائریکٹر سی آئی اے بروس کلنگر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں ، خط میں دھمکی بھی ہے اور ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqxnxv23nxid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ