تاریخ شائع کریں2018 26 May گھنٹہ 14:07
خبر کا کوڈ : 333196

سعودی عرب کی جرمنی کو اقتصادی بائکاٹ کی دھمکی

سعودی عرب نے اگر اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو اس سے جرمنی کی ڈیملر کمپنی کو بھی نقصان اٹھانا پڑےگا
سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کے بعد جرمنی کے ساتھ اقتصادی سفارشات کو منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے
سعودی عرب کی جرمنی کو اقتصادی بائکاٹ کی دھمکی
سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کے بعد جرمنی کے ساتھ اقتصادی سفارشات کو منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر رسان ایجنسی اشپیگل کے مطابق سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں جرمنی کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی کے ساتھ اقتصادی سفارشات کو منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے جرمنی کی بڑی کمپنیوں زیمنس اور بایر (دوا ساز کمپنی ) کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔

اشپیگل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اگر اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو اس سے جرمنی کی ڈیملر کمپنی کو بھی نقصان اٹھانا پڑےگا کیونکہ یہ کمپنی سعودی عرب کے لئے سیکڑوں بسیں بنانے کی سفارش لے چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک خاص طور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceox8xpjh8xzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ