کشمیر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی/ 5 نوجوان شہید
نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیر وادی مکمل طور پر سوگوار ہے
مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی
شیئرینگ :
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب ایک بار پھر بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتارکیا اور پھرمبینہ طور پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیر وادی مکمل طور پر سوگوار ہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔