تاریخ شائع کریں2018 25 May گھنٹہ 18:29
خبر کا کوڈ : 333062

امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی سے جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں

امریکی حکام کو اسلام سے مشکل ہے اور وہ اسلامی معاشروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی وپیشرفت سے بری طرح سیخ پا ہیں کہا کہ وہ اپنی اسی جھنجھلاہٹ کی وجہ سے ایک دن ختم ہوجائیں گے
امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی سے جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی و پیشرفت سے سخت پریشان اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی وپیشرفت سے بری طرح سیخ پا ہیں کہا کہ وہ اپنی اسی جھنجھلاہٹ کی وجہ سے ایک دن ختم ہوجائیں گے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے ماہ مبارک رمضان کے دوسرے جمعےمیں لاکھوں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اور اس کی سازشوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام نے ثابت کردیا کہ امریکی حکام کو اسلام سے مشکل ہے اور وہ اسلامی معاشروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمن چاہتے ہیں کہ امت اسلامیہ ہمیشہ معاشی لحاظ سے زبوں حالی کا شکار رہے اور اسلامی ممالک بدامنی اور بحرانوں سے دوچار رہیں کہا کہ دشمن جانتے ہیں کہ اسلام اپنی ترقی و پیشرفت کے باعث معاشروں کی عزت و وقار کا باعث بنتا ہے اسی لئے وہ  ہمیشہ اس دین الہی پر ضرب لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اللہ پر ایمان، استقامت اور ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے دشمنوں کی سازشوں کو مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل امت اسلامیہ کا ہی ہے اور دشمن نابود ہوجائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcg3w9wxak9wz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ