تاریخ شائع کریں2018 25 May گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 333059

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس شہر ویانا میں شروع

ویانا کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس اجلاس میں امریکہ کے سوا ایٹمی معاہدے کے باقی تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں
آئی اے ای اے نے گیارہویں بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پابندی کر رہا ہے جس کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ کمیشن کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے غیر قانونی اقدام کی کھل کر مخالفت کی جائے گی
ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس شہر ویانا میں شروع
ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آسٹریا کے شہر ویانا میں شروع ہوگیا ہے۔

ویانا کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس اجلاس میں امریکہ کے سوا ایٹمی معاہدے کے باقی تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

یورپی یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس اجلاس میں امریکہ کی علیحدگی کے بعد ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ایٹمی معاہدے کےمشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو بھی شریک ہیں۔

آئی اے ای اے نے گیارہویں بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پابندی کر رہا ہے جس کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ کمیشن کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے غیر قانونی اقدام کی کھل کر مخالفت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے اور ایران کے مطالبات اور مفادات کے تحفظ کے لیے لازمی تدابیر اپنانے پر تاکید کی جائے گی
https://taghribnews.com/vdccp1q1o2bq1x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ