تاریخ شائع کریں2018 25 May گھنٹہ 18:00
خبر کا کوڈ : 333057

ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات منسوخ کردیئے

ملاقات منسوخ ہونے پر جنوبی کوریا، برطانیہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اظہار افسوس کیا ہے
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر سنجیدہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ خبروں کی شہ سرخی میں رہتے ہیں اور اس دفعہ انہوں نے شمالی کوریا سے ملاقات منسوخ کردی ہے
ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات منسوخ کردیئے
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر سنجیدہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ خبروں کی شہ سرخی میں رہتے ہیں اور اس دفعہ انہوں نے شمالی کوریا سے ملاقات منسوخ کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات منسوخ ہونے پر جنوبی کوریا، برطانیہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اظہار افسوس کیا ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات منسوخ کردی اور پھر دھمکیوں پر اترآئے اور کہا کہ کسی بھی احمقانہ ردعمل کے لیے امریکی فوج تیار ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ملاقات کی منسوخی کے باوجود امریکا سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ ان نے ٹرمپ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہی ملاقات کی غیرمتوقع منسوخی افسوسناک ہے۔

 شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ یکطرفہ منسوخی سے سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا ہماری سنجیدہ کوششیں درست تھیں؟ سربراہی ملاقات منسوخ کیے جانے کی وجوہات کااندازہ لگانا بہت مشکل ہے، ممکن ہے سربراہ ملاقات کے لیے ٹرمپ کی خواہش میں کمی ہو یا پھراعتماد نہ ہو۔

واضح رہے کہ ممکنہ ملاقات سے چند روز قبل شمالی کوریا نے غیر ملکی صحافیوں کی موجودگی میں جوہری ہتھیاروں کی تجربہ گاہ تباہ کردی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcamene049new1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ