تاریخ شائع کریں2018 25 May گھنٹہ 16:23
خبر کا کوڈ : 333037

افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار

اپنے ملک واپس لوٹنے والوں میں مہاجرین کے ایک ہزار سے زائد خاندان بھی شامل ہیں
گزشتہ 3 ماہ میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے 6 ہزار جبکہ غیر رجسٹرڈ مہاجرین میں سے 10 ہزار سے زائد افراد واپس افغانستان گئے
افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار
پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔

گزشتہ 3 ماہ میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے 6 ہزار جبکہ غیر رجسٹرڈ مہاجرین میں سے 10 ہزار سے زائد افراد واپس افغانستان گئے۔ اپنے ملک واپس لوٹنے والوں میں مہاجرین کے ایک ہزار سے زائد خاندان بھی شامل ہیں، یہ افراد خیبر پختونخوا، پشاور، بلوچستان اور کوئٹہ کیمپوں سے اپنے ملک واپس لوٹ رہے ہیں۔

حکومت نےافغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کے سست روی کا شکار ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی حالانکہ مہاجرین کی واپسی میں موسم کی خرابی کا بھی عمل دخل نہیں دکھائی دے رہا۔ واضح رہے کہ ایران و پاکستان میں اب بھی لاکھوں افغان مہاجرین ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcippapyt1apu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ