تاریخ شائع کریں2018 25 May گھنٹہ 16:21
خبر کا کوڈ : 333035

روس، فرانس، چین اور جرمنی کی ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید

اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو اس کے دنیا پر سنگین اور منفی اثرات مرتب ہوں گے
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کا ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام سے کوئی ربط نہیں ہے
روس، فرانس، چین اور جرمنی کی ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید
روس، فرانس، چین اور جرمنی نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، چین کے صدر'شی چن پنگ' اور جرمن چانسلر'انگیلا میرکل' نے ایک ملاقات میں ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

فریقین نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس معاہدے کے تحفظ پرتاکید کی۔

در ایں اثناء روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کا ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام سے کوئی ربط نہیں ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو اس کے دنیا پر سنگین اور منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے باوجود ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی ہے اور ہم ایران کے اس اقدام کی قدردانی کرتے ہیں۔ اس ملاقات میں فرانس کے صدر کا کہنا تھا کہ یورپی کمپنیاں ایران میں باقی رہیں گی اور یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے  کے مطابق عمل کرنے کے پابند ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgww9wnak9wz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ