تاریخ شائع کریں2018 25 May گھنٹہ 16:14
خبر کا کوڈ : 333033

عالمی جوہری ادارے کی جانب سے ایران کی دیانتداری کی تصدیق

ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں عالمی معیار اور قوانین کے مطابق ہیں
بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں امریکہ کے من گھڑت الزامات کے باوجود ایک بار پھر ایران کی جوہری سرگرمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایٹمی معاہدے کے مطابق قرار دیا ہے
عالمی جوہری ادارے کی جانب سے ایران کی دیانتداری کی تصدیق
عالمی جوہری ادارے نے امریکی الزامات کے باوجود ایران کی دیانتداری کی تصدیق کردی ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں امریکہ کے من گھڑت الزامات کے باوجود ایک بار پھر ایران کی جوہری سرگرمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایٹمی معاہدے کے مطابق قرار دیا ہے۔

2015 میں ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد یہ 11ویں مرتبہ ہے کہ عالمی جوہری ادارہ ایران کی دیانتداری کی مسلسل تصدیق کر رہا ہے۔

جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد یہ سب سے تازہ رپورٹ ہے جس میں عالمی ادارے نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں عالمی معیار اور قوانین کے مطابق ہیں۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے رضا نجفی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں ایک بار پھر ایران کی جوہری سرگرمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایٹمی معاہدے کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

رضا نجفی کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سےعالمی توانا‏ئی ادارے کی 11ویں رپورٹ، اس کی گزشتہ رپورٹوں کی طرح ہے تاہم حالیہ رپورٹ میں صرف تکنیکی پیشرفت کو اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ جامع رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ ایران، عالمی جوہری معاہدے کے نفاذ کے عین مطابق عمل درآمد کر رہا ہے لہذا یہ ادارہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے پر امن ہونے کی یقین دہانی کراتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcexx8xxjh8x7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ