تاریخ شائع کریں2018 24 May گھنٹہ 03:49
خبر کا کوڈ : 332803

ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کا سلسلہ جاری

بغاوت کے الزام میں مزید ایک سو چار فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے والے 280 فوجی اہلکاروں میں سے 21 افراد کو بیس سال قید کی سزا سنائی گئی جن پر صدر طیب اردوان کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کا سلسلہ جاری
ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بغاوت کے الزام میں مزید ایک سو چار فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ سزا پانے والوں میں سابق ائیرچیف اور آرمی جنرل بھی شامل ہیں۔

طیب اردوان کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والوں کا برا انجام، ترکی میں 104 سابق فوجیوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ عمر قید کی سزا پانے والوں میں سابق ائیرچیف اور ایک آرمی جنرل بھی شامل ہیں۔

بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے والے 280 فوجی اہلکاروں میں سے 21 افراد کو بیس سال قید کی سزا سنائی گئی جن پر صدر طیب اردوان کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

31 افراد کو ساڑھے سات سے دس سال تک قید کی سزائیں دی گئی۔ یاد رہے کہ جولائی 2016ء میں ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران 240 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdciurappt1apv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ