تاریخ شائع کریں2018 23 May گھنٹہ 13:27
خبر کا کوڈ : 332636

فلسطین اور یمن میں اسرائیل اور سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں کی مذمت

اسرائیل اور سعودی عرب، اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں
فلسطین اور یمن میں اسرائیل اور سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے فلسطین اور یمن میں اسرائیل اور سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں میں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب ،اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے فلسطین اور یمن میں اسرائیل اور سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں میں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب، اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، فلسطین، یمن، مرکزی افریقہ ، صومالیہ اور کانگو میں  سال 2017 میں 26 ہزار افراد مارے گئے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں عام شہریوں کا قتل عام قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں اور سعودی عرب یمن میں اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کے قتل عام میں مصروف اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور انھیں کوئی کچھ کہنے والا نہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcc1iq1e2bq1e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ