تاریخ شائع کریں2018 23 May گھنٹہ 03:24
خبر کا کوڈ : 332531

ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامہ کے ذریعہ ونزوئلا پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
واضح رہے کہ ونزوئلا کے صدارتی انتخابات میں امریکہ کے حامی امیدوار کو شکست اٹھانا پڑی جس کے بعد امریکہ نے ونزوئلا کے صدارتی انتخابات کو ہی دھوکہ قراردیدیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامہ کے ذریعہ ونزوئلا پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامہ کے ذریعہ ونزوئلا پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو کے چھ سال کی دوسری مدت کے لیے انتخاب کو رد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیاں لگا دی ہیں۔
اقتصادی پابندی سے متعلق انتظامی حکم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے جاری ہوئے۔ اس حکم نامے کے تحت ونزوئلا کو تیل کی تمام ترسیلات بند کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ونزوئلا کے صدارتی انتخابات میں امریکہ کے حامی امیدوار کو شکست اٹھانا پڑی جس کے بعد امریکہ نے ونزوئلا کے صدارتی انتخابات کو ہی دھوکہ قراردیدیا ہے کوینکہ اس کا حامی امیدوار کو ونزوئلا کے عوام نے رد کردیا ہے۔

اِدھر صدر نکولس مادورو نے اپنی دوسری بار کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اپنی ترجیحات اور اہداف کا اعلان کیا جس کے تحت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ ونزوئلا کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہونے والے صدر نکولس مادورو نے اپنے مدمقابل ہنری فالکون کے مقابلے میں 68 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
https://taghribnews.com/vdcgwx9wqak9wn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ