تاریخ شائع کریں2018 23 May گھنٹہ 03:12
خبر کا کوڈ : 332530

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی سبیکا شیخ کی موت پرتعزیت

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا
کمانڈر جنرل جوزف نے امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستان کی ہونہار طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی اور معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی  سبیکا شیخ کی موت پرتعزیت
راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے سبیکا شیخ کی موت پرتعزیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستان کی ہونہار طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی اور معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو ٹیکساس  کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں اسکول ہی کے طالب علم کی فائرنگ سے سبیکاشیخ جاں بحق ہوگئی تھیں
https://taghribnews.com/vdcfm0dmxw6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ