تاریخ شائع کریں2018 23 May گھنٹہ 03:03
خبر کا کوڈ : 332529

فلسطینی وزیر خارجہ اسرائیل کے خلاف ہالینڈ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المکی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کرنے بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے
فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
فلسطینی وزیر خارجہ اسرائیل کے خلاف ہالینڈ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے
یروشلم: فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المکی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے ہالینڈ پہنچ گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی گزشتہ روز دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عالمی عدالت سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اس حوالے آج وہ عالمی فوجداری قانون کی  پراسیکیوٹر فاتو بینسوڈا سے بھی ملاقات کریں گے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گے بیان کے مطابق وزیر خارجہ ریاض المکی بین الاقوامی فوجداری قانون کی پراسیکیوٹر سے ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ دم صورت حال سے آگاہ کریں گے اور بالخصوص فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری سے متعلق عالمی قوانین کے تناظر میں گفت و شنید بھی کریں گے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ عالمی عدالت کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت 2015 سے فلسطینی علاقوں میں مبینہ جرائم کے خلاف ابتدائی تحقیقات کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے۔ تحقيقات میں اسرائیل کی آباد کاری پالیسی اور 2014 کے غزہ تنازعے میں فریقین کی طرف سے کیے جانے والے مبینہ جرائم کے معاملات بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdxx0snyt0sk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ